لائسنسنگ برانچ ڈرائیونگ سکول کی طرح ہے،ڈی ایس پی ٹریفک پولیس شیخوپورہ

منگل 20 اگست 2019 18:46

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ڈی ایس پی ٹریفک پولیس شیخوپورہ مقصود احمد لون نے موٹرو وہیکلز ایگزیمینر آفیسر رانا احمد سعید اور انچارج لائسنسنگ برانچ محمدظفر کے ہمراہ ڈرائیونگ لائنسنسوں کے اجراء کے سلسلہ میں امیدواروں کے ڈرائیونگ اور تحریری ٹیسٹوں کی نگرانی کی اور کہا ہے کہ لائسنسنگ برانچ ڈرائیونگ سکول کی طرح ہے جس میں تمام امیدواروں کوموقع میسر آتا ہے کہ وہ اپنی قابلیت ثابت کرکے ڈرائیونگ لائسنس فوری حاصل کرسکیں ایسے امیدواروں کو قطعی لائسنس کا اجرائ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ان ٹرینڈ ڈرائیور اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کیلئے خطرہ ثابت ہوتا ہے،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون نے کہا کہ نظام ٹریفک کو فعال بنانے کی خاطر مربوط لائحہ عمل کے تحت جدوجہد کررہے ہیں جس کے ثمرات واضح طور پر نظر آرہے ہیں، ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین سیالوی کی قیادت میں ہم ضلع کی ٹریفک کو مثالی خطوط استوار کرنے کا ٹاسک حاصل کرکے نئی مثال رقم کریں گے جو زیاد ہ دور نہیں، شیخوپور ہ کا ٹریفک پلان بین الاقوامی طرز پر مرتب کیا گیا ہے جوٹریفک مسائل کے پائیدار حل کا انشائ اللہ ضامن ثابت ہوگا، انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں پارکنگ کے مقامات کی کمی کے باعث جو مسائل عرصہ دراز سے لاحق تھے ان کا خاتمہ بھی یقینی بنایا جارہا ہے اور پارکنگ کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جنہیں عوام کے استفادہ کیلئے مرحلہ وار فراہم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ شہری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ گاڑی چلانے والوں کی اپنی دور دیگر شہریوں کی زندگیوں کو لاحق حادثات کے خدشات کا تدارک ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں