شیخوپورہ ۔بلاجواز فیکٹری سے نکالے جانے کے خلاف ملازمین کااحتجاج

جمعہ 23 اگست 2019 23:00

شیخوپورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) فیصل آباد روڈ پرکھاریانوالہ کے قریب واقع سفائر فائبر یونٹ نمبر 1میں سالہاسال سے کام کرنیوالے درجنوں ملازمین نے بلاجواز فیکٹری سے نکالے جانے اور فیکٹری انتظامیہ کی طرف سے گیٹ بند کرنے سمیت اپنی تنخواہ ،بونس نہ دینے پر فیکٹری مالکان اور فیکٹری انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

متاثرین محمد جہانگیر ،محمد اشرف ،محمد امین ،محمد اقبال ،چوہدری ذوالفقار ،محمد سجاد وغیر ہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم کئی سالوں سے فیکٹری میں کام کر رہے ہیں گذشتہ 3دن سے فیکٹری انتظامیہ نے ہمارا بونس اور سالانہ 5فیصد مانگنے پر ہمارے فیکٹری گیٹ بندکر کے ہمارے ساتھ سرا سر زیادتی اور نہ انصافی کی ہے جس پر ہم نے گزشتہ 3دنوں سے فیکٹری کے اندربھوکے پیاسے پر امن دھرنا بھی دے رکھا ہے، مگر ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، جبکہ لیبر ڈیپاٹمنٹ اور متعلقہ پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر ہماری بات سننے کے بعد ہمیں حق سچ پر قرار دیا اور فیکٹری انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ملازمین کو انکا حق دیا جائے،جبکہ فیکٹری انتطامیہ ہمیں ہمارا حق دینے کی بجائے غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے اور ہمیں ڈرا دھمکا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہماری وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی شیخوپورہ سے اپیل ہے کہ فیکٹری انتظامیہ سے ہمیں بلاجواز فیکٹری سے نکالنے کا نوٹس لیا جائے اور ہمارا حق دلوایا جائے ورنہ ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں