شیخوپورہ ۔اپوزیشن حکومت پر تنقید کی بجائے ملکی سلامتی و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے،چوہدری نوشیر مان

جمعہ 23 اگست 2019 23:02

شیخوپورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری نوشیر مان نے حکومتی پالیسیوں پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی سمت کو درست قرار دیا ہے اور اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو پیغام دیا ہے کہ وہ حکومت پر تنقید کی بجائے ملکی سلامتی و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے، احتساب ملکی عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے جسے حکومت ہرحال میں انجام تک پہنچائے گی، ملک کا مشکل وقت ختم ہوچکا لٹیروں کا مشکل وقت جاری ہے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے ساتھ کئے تمام وعدے پورے کر کے دکھائے گی پا کستان کو ہر لحاظ سے بہترین بنانا حکومتی عظم ہے جس کی تکمیل یقینی بنانے میں حکومت بھرپور عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں چوہدری نوشیر مان نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی منصوبے بے مثال ہیںمعاشرے کے نا دار طبقات حکومت کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیںانہیں با عزت انداز میںسہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس کی انجام دہی جاری ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں