شیخوپورہ‘ دوبہنوں کے دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیاگیا‘طارق شاہ کو دو مرتبہ سزائے موت اور آٹھ لاکھ ہرجانے کی سزا کا حکم

بدھ ستمبر 15:05

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ کے جج ضیاء اللہ گجر نے فیصل آباد روڈ کی آبادی کھاریانوالہ کی دو بہنوں رضیہ بی بی اور کرن خورشید کے دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے اس میں ملوث ان کے بہنوئی طارق شاہ کو دو مرتبہ سزائے موت اور مجموعی طور پر آٹھ لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے اور اس مقدمہ میں ملوث مجرم کی بیوی غلام فاطمہ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ہے مقتولہ رضیہ بی بی پانچ ماہ کی حاملہ تھی مجرم نے رشتہ کے تنازعہ کی بنا پر دو سال قبل اپنے سسرال کے گھر میں خون کی ہولی کھیلتے ہوئے فائرنگ کرکے اپنی دو سالیوں کو قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ بھکھی پولیس نے درج کرکے چالان مکمل کر کے فاضل عدالت میں پیش کیا تھا-

شیخوپورہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments