شیخوپورہ ،تحصیل فیروزوالہ کے بارہ دیہات تھانہ فیکٹری ایریا میں شامل

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 20:10

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے بارہ دیہات کو تھانہ مریدکے سے نکال کر تھانہ فیکٹری ایریا میں شامل کر دیا گیا ہے اس بارے میں محکمہ داخلہ پنجاب کی منظوری کے بعد آئی جی پنجاب پولیس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ان دیہات میں چوہے والی خورد ہڈیالہ ورکاں ٹبہ علی پور کاٹھیاں والہ ببروالہ چوہے والی کلاں خوشحال پور ونڈالہ ناصر کاں لیل داؤکے ملیاں قلعہ ستار شاہ اور پورپ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں