حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے،علی چھکڑا

آئے روز ادویات وروز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے غریب عوام مہنگائی کی بوجھ تلے دب گئے ہیں،صوبائی نائب امیر

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 21:55

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی یوتھ کے صوبائی نائب صدر لیاقت علی چھکڑا کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے آئے روز ادویات ودیگر روز مرہ کی ضروت کی اشیائوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے غریب عوام مہنگائی کی بوجھ تلے دب گئے ہیں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سر درد کی گولی کی قمیت بھی غریب عوام کے پہنچ سے دور رہی ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف سرکاری ہسپتالوں میں جہاں عوام کو سہولت نہیں مل رہی ہیں وہی ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام ذہنی امراض کے شکار ہو رہے ہیں حکومت نے جو عوام کو خواب دیکھا وہ سارے ٹوٹ گئے آئے روز اوویات ودیگر اشیائوں پر اضافی ٹکیسوں کی وجہ ان کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے انہوں کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی زندگیاں اجیرن کردی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کرے تاکہ غریب عوام کو مزید مشکلات کا سامنہ نہ کرنا پڑہے

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں