اس وقت ملک میں احتساب کے نام سیاسی انتقام کا بد ترین سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے‘چوہدری برجیس طاہر

قوم کی مرضی کے خلاف مسلط کئے گئے حکمران اقتدار اور انتقام کی آگ میں اندھے ہوچکے ہیں‘رہنماء مسلم لیگ (ن)

اتوار 13 اکتوبر 2019 12:05

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کہ مرکزی نائب صدرسابق وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر ایم این اینے کہا کہ ہم حکومت کی بزدلانہ اورانتقامی کاروائیوں سے گھبرانے والے نہیں ہم نے ضیاء الحق مشرف جیسے بدترین آمروں کی جیلییں اور کال کوٹھریاں دیکھی ہییں ہم کل بھی میاں نوازشریف کے سپاہی تھے اور پاکستان مسلم لیگ ن کہ کارکن رہیں گے برجیس طاہرنے میاں محمد نواز شریف کے چوہدری شوگر مل کے جھوٹے کیس میں گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو ٹرن ماسٹر بہت جلد دورحاضر کے عظیم رہنما میاں محمد نواز شریف کے سامنے معافی مانگتا نظر آئے گا.

(جاری ہے)

اس وقت ملک میں احتساب کے نام سیاسی انتقام کا بد ترین سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے جس کا خاتمہ محترمہ مریم نواز شریف کی کرشماتی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے جلد آنے والے دور حکومت میں ہوگا اور موجودہ حکمران اپنے اقدامات کا حساب دے رہے ہونگی.قوم کی مرضی کے خلاف مسلط کئے گئے حکمران اقتدار اور انتقام کی آگ میں اندھے ہوچکے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ انتقام کی یہ آگ مسلط کئے گئے حکمرانوں کو ہی جلا کر خاک کردے گی چوہدری برجیس طاہرنے کہا پہلے سے قید میاں نواز شریف سے خوفزدہ تحریک انصاف کی قیادت کو اپنا انجام قریب نظر آرہا ہے اسی لئے اس حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ جھوٹے مقدمات کا انبار لگا کر ریاست پاکستان کے اداروں کو استعمال کر کے میاں محمد نواز شریف کو جتنا عرصہ قید رکھ سکیں رکھ لیں کیونکہ جیلیں اور قید نواز شریف کو عوام کا ہیرو بنا رہی ہیں اور میاں نواز شریف پہلے سے کہیں زیادہ سیاسی قوت کے ساتھ اقتدار میں واپس آئیں گی.

مشرف جیسے ڈریکولا کا مقابلہ کرنے والے مسلم لیگ(ن) کے بہادر کارکن اور قیادت بہت جلد جمہوری جدوجہد سے میاں نواز شریف کو نکمے اور نا اہل کھلاڑی کی جیل سے آزاد کروائیں گی. اقتدار میاں نواز شریف کے بہت قریب پہنچ چکا ہے اور بہت جلد ملکی حالات کی باگ ڈور میاں محمد نواز شریف کے ہاتھوں میں ہوگی.برجیس طاہرنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت اور کارکن اپنے قائد کی مزید گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں اور حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ ان کا اقتدار ریت کی دیوار ہے جسے محترمہ مریم نواز شریف کا اشارہ کسی بھی دن ڈھیر کردے گا.

جعلی مینڈیٹ سے اقتدار میں آنے والے وزیر اعظم نے اپنے بچاؤ کا کوئی راستہ نہیں چھوڑا اب پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کروڑوں کارکن میاں نواز شریف کی آزادی کے فیصلے خود کریں گی-

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں