حکومت داخلہ،خارجہ پالیسی سمیت ہر شعبے میں ناکا م ہوچکی ہے‘رانا تنویر حسین

مہنگائی،بے روزگاری بدامنی اور غربت کی شرح میں مسلسل اضافے نے مسا ئل میں پھنسے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے،مسلم لیگ (ن)

اتوار 13 اکتوبر 2019 15:40

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ حکومت داخلہ،خارجہ پالیسی سمیت ہر شعبے میں ناکا م ہوچکی ہے مہنگائی،بے روزگاری بدامنی اور غربت کی شرح میں مسلسل اضافے نے مسا ئل میں پھنسے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے موجودہ حکمران مغرب اورعالمی طا غوتی طاقتوں کی ڈکٹیشن پر چل رہے ہیں مو جودہ حکمرانوں کی موجودگی میں 100دن نہیں 100سال میں بھی ملکی حالات تبدیل نہیں ہوسکتے،سلیکٹیڈ وزیراعظم حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ان کی کشتی ڈوب رہی ہے عمران خاں کی جانب سے قوم کو بے صبرا کہنا ان کی شکست کا اعتراف ہے حکومتی ترجمانوں اور وزراء کے رنگ پھیکے پڑ چکے ہیں ان کے متضاد بیانات ان کے حواس با ختہ ہونے کی واضح نشاندہی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول کی اقامت گاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر سابق ایم این اے رانا افضال حسین، سابق چیئر مین ضلع کونسل انجینئر احمد عتیق انور، ارکان اسمبلی پیر ارشف رسول،میا ں عبدالرؤف، میڈ یا کو آرڈی نیٹر ندیم گورایہ، سابق یوسی چیئر مینز ملک نوید محمود چوہان، ملک ظہیر احمد، حاجی شاہد حیات، چو دھری خالد نزیر ڈھلوں سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا،سابق وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) مو لانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی برپور حمائیت کرتی ہے نواز شریف اور شہباز شریف کا ایک ہی بیانیہ ہے پارٹی میں کسی قسم کی کو ئی دھڑے بندی نہیں مسلم لیگ(ن) کو توڑنے اور تقسیم کرنے کی سازش کرنیوالوں کو ماضی میں بھی منہ کی کھانا پڑی آئندہ بھی ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا پارٹی راہبر نواز شریف کے فیصلوں کو من وعن تسلیم کیا جاتا ہے مسلم لیگ(ن) حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ حکومت احتساب کے نام پر مخالفین کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے نو از شریف انشا اللہ سرخرو ہو نگے پوری قوم حقیقت جان چکی ہے کہ ملک کی مقبو ل قیادت کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے حکمران خود کو مکافات عمل کے لئے تیار رکھیں بہت جلد سلیکٹیڈ حکمران اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے نا اہل حکومتی ٹولے کا اب اقتدار کے ایوانوں سے جا نا ٹھہر چکا ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں