نارنگ منڈی ، نشہ آور انجکشن لگانے سے دو بھائیوں سمیت چار نشئیوں کی حالت غیر

ایک موقع پر ہلاک، تین افراد کی حالت تشویشناک

منگل 15 اکتوبر 2019 22:33

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) نارنگ منڈی میں نشہ آور انجکشن لگانے سے دو بھائیوں سمیت چار نشئیوں کی حالت غیر ہو گئی ایک بھائی وحید الیاس رحمانی موقع پر ہلاک جبکہ دوسرے بھائی سمیت تین افراد کی حالت تشویشناک ہے نارنگ منڈی کے معروف محلہ محمد پورہ میں چھ ماہ کے دوران پندرہ نشئیوں کی ہلاکت پولیس اور محکمہ صحت کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہے بتایا جاتا ہے کہ ریلوے اسٹیشن سے ملحقہ ویران ریلوے کوارٹروں پر روزانہ نشئیوں کا میلہ لگتا ہے اور سر عام منشیات کا دھندہ ہوتا ہے آج چار نشئیوں نے نشہ آور انجکشن استعمال کیے اور نشہ کی زیادتی کے باعث چاروں نشئی گر کر بے ہوش ہو گئے اور تڑپنے لگے جس کے باعث ایک نشئی دم توڑ گیا نشہ آور انجکشن اور اس میں استعمال ہونے والا پائوڈر کہاں سے آتا ہے اور نارنگ منڈی کے سینکڑوں نشئی یہ نشہ کہاں سے خریدتے ہیں با اثر منشیات ڈیلر پولیس اور محکمہ صحت کی مبینہ ملی بھگت سے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں پولیس کے مطابق یہ ریلوے کا علاقہ ہے ہم مداخلت نہیں کر سکتے جبکہ محکمہ صحت کا عملہ درجن سے زائد اموات ہو جانے کے با وجود بھی بد ترین بے حسی کا مظاہرہ کر رہا ہے آج میڈیا ٹیم نے ڈیرہ اشرف کا دورہ کیا تو وہاں بھی ایک ضعیف نشہ کی حالت میں مین سڑک پربے ہوش پڑا ہوا تھا شہری حلقوں نے ڈی پی او شیخوپورہ اور سی ای او ہیلتھ سے سخت نوٹس لینے اور منشیات کے فوری تدارک کے لئے اپنا رول ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں