شیخوپورہ میں قائم ماڈل سول اپیلینٹ کورٹ نے ماہ کے دوران 598مقدمات کے فیصلے سنائے

پیر 21 اکتوبر 2019 20:43

شیخوپورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ کی ہدایت پر شیخوپورہ میں قائم ماڈل سول اپیلینٹ کورٹ کے جج مسٹر شہباز حسین رانجھا نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران مجموعی طور پر598مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے ان کو نمٹا دیا ہے جو کہ ملک بھر کی قائم ماڈل کورٹس میں سے سب سے زیادہ ریکارڈ کیسز کے فیصلے کیا گیا ہے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبدالجبار خان نے ایڈیشنل سیشن جج شہباز حسین رانجھا کو ڈسٹرکٹ عدلیہ کی طرف سے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے،ان مقدمات مین سول نگرانی کے 166،سول اپیل کی293،فیملی اپیل کی136،اوررینٹ کے 3مقدمات شامل ہیں یہ پہلا موقع ہے کہ سینکڑوں مقدمات کا فیصلہ صرف 2ماہ کی مسلسل سماعت کے بعد نمٹائے جا رہے ہیں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں