حکومت ٹیکسٹائل کی صنعت کو درپیش اہم مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر ے، اے ڈی چوہدری

منگل 22 اکتوبر 2019 20:26

شیخوپورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی صنعتوں کو مضبوط بناکر ہی اقتصادی ترقی یقینی بنائی جاسکتی ہے اور لاکھوں افراد کیلئے روزگاری کے موقع پیدا کئے جاسکتے ہیں حکومت ٹیکسٹائل کی صنعت کو درپیش اہم مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر ے کیونکہ مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکسٹائل کی صنعت سے وہ ثمرات حاصل نہیں ہورہے جو اس انڈسٹری کو سپورٹ کرکے فوری حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں اے ڈی چوہدری نے کہا کہ حکومت ٹیکسٹائل شعبہ کی بحالی کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرے،ملکی معیشت کی بہتری اور استحکام کیلئے عدالت کی پیداوار اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کر نے کیلئے سکل ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں