شیخوپورہ، بھارت جتنی کوشش کر لے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں سکتا، محمد عمران عثمانی

بدھ 11 دسمبر 2019 21:25

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر محمد عمران عثمانی نے کہا ہے کہ بھارت جتنی کوشش کر لے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں سکتا،نہتے کشمیریوں پر طاقت کا استعمال فوری بند کیا جائے اور بھارت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، کشمیری قیادت کو اپنا مقدمہ پیش کرنے کا پورا حق ہے جس کی راہ میں مودی سرکار رکاوٹ بنی ہوئی ہے، ان حالات میں پاکستانی حکومت اور عوام اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آواز دنیا کے کونے کونے میں پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد عمران عثمانی نے کہا کہ اگر کشمیری حریت پسند مسلمان نہ ہوتے تو پوری مغربی دنیاان کے ساتھ کھڑی ہوجاتی افسوسناک امر ہے کہ جب مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تو عالمی برادری خاموش رہتی ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں