شیخوپورہ، تاجر برادری پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ملک محمد اسلم

بدھ 11 دسمبر 2019 21:25

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء و مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ تاجر برادری پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے‘ ہمیں یقین ہے کہ آنے والا وقت پاکستان کا سنہرا دور ثابت ہوگا کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے معیشت کو صحیح راستے پر گامزن کر دیا ہے، تاجر برادری کی تمام تر ہمدردیاں اور تعاون حکومت کے ساتھ ہے اور ہم معاشی ترقی کے حکومتی ایجنڈے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری ماجد منظور کاہلوں، حاجی محمد شفیق خان ، سیٹھ محمد عظیم ،چوہدری محمد ارشد چھرا، شیخ عبدالحمید ، شہزاد علی ورک، انعام الحق، محمد اسحاق مٹھو، عبدالرحمن، حاجی محمد اقبال شیخ، قاسم علی مان، ذکریا شاہین، سید واجد بخاری و دیگر تاجر رہنمائوں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کا حل یقینی بنانے کی خاطراٹھائے گئے حکومتی اقدامات موثر ہیں جن کی ہم بھرپور تائید کرتے ہیں، جوں جوں معاشی سیکٹر فعال ہورہا ہے ساتھ ہی ساتھ اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری بھی بڑھ رہی ہے جو نہایت خوش آئند امر ہے جس سے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے اور تجارتی سرگرمیوں کو زبردست فروغ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران تمام ذیلی تاجر تنظیموں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے اور اپنے اصولی مطالبات منوانے کی خاطر فعال کردار ادا کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ شیخوپورہ کی تاجر برادری کے مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں جس پر ہم ضلعی انتظامیہ اور صوبائی ووفاقی حکومت کے مشکور ہیں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں