ڈسٹرکٹ لیبر انسپکٹر محمد عثمان کاشہر بھر کے مختلف مقامات پر قائم جوتا ساز کارخانوں کا دورہ

پیر 17 فروری 2020 22:03

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء)ڈسٹرکٹ لیبر انسپکٹر محمد عثمان خان نے محکمہ ماحولیات اور محکمہ سول ڈیفنس کے عملہ کے ہمراہ شہر بھر کے مختلف مقامات پر قائم جوتا ساز کارخانوں کا دورہ کیا اور ان کے ہیلتھ سرٹیفکیٹ سمیت دیگر کوائف چیک کئے ، انہوں نے کارخانوں کے ماحول کا بھی جائزہ لیا اور مزدوروں کو دی جانیوالی دیگر سہولیات کی تفصیلات بھی جمع کیں ، بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیبر انسپکٹر محمد عثمان خان نے بتایا کہ کہ جوتا ساز کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے کوائف کے حوالے سے ہمیشہ سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے کیونکہ ان کارخانوں میں کام کرنیوالے افراد کے حوالے سے بہت ساری ڈس انفارمیشن بھی چلتی رہی ہے تاہم ان کی صحت اور ان کے کام کرنے کے ماحول کے حوالے سے ہم مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور یہ کاروائیاں بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہیں ، ایک دفعہ پھر ان کارخانوںکے تمام مزدوروں کے کوائف اپ ڈیٹ کئے ہیں تاکہ کسی طرح کی کوئی خلاف ورزی ممکن نہ ہوسکے اور ان کے حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنایا جاسکے، انہوں نے کہا کہ جن کارخانہ میں کسی قسم کی کوئی قانون کی خلاف ورزی سامنے آئی اس کارخانہ مالک کو جرمانے کرنے سمیت قانون کے مطابق دیگر کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان مزدوروں کی صحت انکے دیگر جملہ حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے جس کی انجام دہی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ہوئے ہیں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں