نارنگ منڈی ،نوے سالہ بزرگ نے بیس سالہ لڑکی سے منگنی کر لی ،رخصتی دو ماہ بعد ہو گی

جمعہ 28 فروری 2020 18:03

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ جنڈیالہ کلساں میںنوے سالہ بزرگ چوہدری محمد مالک نے بیس سالہ لڑکی سے منگنی کر لی ،دو ماہ بعد نکاح کی رسم اور رخصتی ہوگی ۔اس سلسلہ میں دونوں خاندانوں کے مابین تمام معاملات طے پا گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ چوہدری محمد مالک تیس سال قبل پولیس سے ریٹائرڈ ہوئے اور ان کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے جبکہ ان کے چار بیٹے اور تین بیٹیوں کی اولاد بھی جوان ہے ،ان کے درجنوں پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں جو ان کی شادی پر خوشی سے نہال ہے ۔محمد مالک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تنہائی کو دور کرنے کیلئے یہ شادی کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں