ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے کمیٹی روم میں انسداد پو لیوو ڈینگی کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد

جمعہ 28 فروری 2020 19:47

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے کمیٹی روم میں انسداد پو لیوو ڈینگی کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محترمہ سدرہ یونس نے کی اجلاس کے دوران 16تا20 مارچ کو تحصیل شرقپور اور تحصیل مریدکے میں شروع ہو گی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے لیے حکومتی سطح پر بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ ڈینگی مچھر کا ملک سے مکمل خاتمہ کیا جاسکے انہوں نے محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران واہلکاران پر مشتمل اینٹی ڈینگی ٹیموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروا کی سرویلنس گھروں،دفاتر،قبرستانوں،دوکانات ٹائر شاپس وغیرہ کی صفائی ستھرآئی سے متعلقہ ایس او پییز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گاوُں کی سطح پر نمبرداروں کو شامل حال رکھیں اور ان کے ذریعے ہاٹ سپاٹ کی چیکنگ کروائیں ان کا کہنا تھا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کی میٹنگز کو یقینی بنائیں اور اس کے منٹس بھی ضرور ایشو کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ڈینگی کے حوالے سے ضلع بھر کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی روزانہ کی بنیاد پرکی گئی کارکردگی کو تفصیلاً چیک کیا۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،سی ای او ہیلتھ،سی ای او ایجوکیشن،محکمہ صحت کی تشکیل کردہ ڈینگی ٹیموں کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے مزیدکہا کہ انسداد ڈینگی کیلیے مشترکہ کوششوں کے نتائج حوصلہ افزا ہیں،سرویلنس ٹیمیں اسی لگن اور جذبے کے ساتھ کام کرتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں