ہیڈ کانسٹیبل اعجاز عرف ججی (شہید) کی یاد میں بنائی جانے والی دیوار کا افتتاح

جمعہ 28 فروری 2020 19:47

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی خصوصی کاوش پر ہیڈ کانسٹیبل اعجاز عرف ججی (شہید) کی یاد میں بنائی جانے والی دیوار کا افتتاح کردیا گیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود اور ڈپٹی کمشنر محترمہ سدرہ یونس کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈی سی رانا شکیل اسلم تھیبعد ازاں شجرکاری مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے صوبائی وزیر، ڈی پی او شیخوپورہ، اور اے ڈی سی آر نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کو آگے بڑھایا اس موقع پر صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا کہ مسلمان قوم وہ بہترین قوم ہے جو اپنے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصولوں کو اپنائے ہوئے ہے اور اپنے شہیدوں کو بھلاتی نہیں شہید ہمیشہ زندہ ہے اور اللہ کے ہاں بلند مرتبہ پائے ہوئے ہے شجرکاری مہم پر بات کرتے ہویکہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ہر طبقہ فکر کو اپنے اپنے علاقہ میں کم ازکم ایک پودا ضرور لگانا چاہییڈی پی او غازی محمد صلاح الدین نے دیوار شہید کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیوار اور چوک ہیڈکانسٹیبل اعجاز شہید عرف ججی شیر کے نام سے منسوب کیا جارہا ہے اعجاز ایک دلیر اور ذمہ دار پولیس افسر تھا اس نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کی پولیس کے جوان ہمیشہ ان کو اور ان کی فیملی کو یاد رکھیں گئے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں