مسلم لیگ(ن) کے عہدیداران اور کارکنان کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیا طی تدابیر اپنائیں، رانا تنویر حسین

عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے انہیں بھی مناسب آگاہی فراہم کریں #حکومتی حکم پر لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور مزدور طبقہ کا خصوصی خیال رکھا جائے اور انہیں گھر پر ہی راشن کی فراہمی کے انتظامات کئے جائیں،آڈیو پیغام

منگل 24 مارچ 2020 22:50

فیروزوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2020ء) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں مسلم لیگ(ن) کے عہدیداران اور کارکنوں کو ہدائت کی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیا طی تدابیر اپنائیں اور عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے انہیں بھی مناسب آگاہی فراہم کریں۔ رانا تنویر حسین نے مزید ہدائت کی کہ حکومتی حکم پر لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور مزدور طبقہ کا خصوصی خیال رکھا جائے اور انہیں گھر پر ہی راشن کی فراہمی کے انتظامات کئے جائیں۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ کرونا وائرس دنیا بھر کے انسانوں کے لیے ایک عذاب کی شکل ہے جس سے نجات کے لیے اللہ تعالی سے معافی طلب کرنے کے ساتھ ساتھ مناسب احتیاطی تدابیر ہیں جن میں خود کو قرنطینہ میں رکھا ذیادہ اہم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عوام الناس کو چاہئے کہ وہ گھروں سے بلاجواز باہر نہ نکلیں اور گھروں کے اندر بھی ایک دوسرے کے مناسب فاصلہ رکھیں۔

چیئرمین پی اے سے نے کہا کہ حکومت کی طرف سے زبانی جمع خرچ کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس وجہ سے ڈاکٹروں اور عملہ کی زندگیاں بھی خطرے کا شکار ہیں لیکن اپوزیشن جماعتیں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے بجائے حکومت کو عملی اقدامات پر مجبور کر رہی ہیں۔ میاں شہباز شریف نے وطن واپس لوٹ کر سوئی ہوئی حکومت کو جگایا ہے اور حکومت عملی اقدامات پر مجبور ہوئی ہے جس فائدہ عوام الناس کو ضرور ہو گا۔

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نے اپنے ہسپتالوں کی خدمات پیش کرکے انسانیت کی خدمت کا بہترین نمونہ پیش کیا ہے اور اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ جان لیوا وائرس کے خاتمہ اور انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر سہولیات فراہم کرے۔ انہوںنے کہا کہ پاک فوج ناگہانی آفات کے موقع پر شاندار خدمات پیش کرنے کا تجربہ رکھتی ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بھی نمائیاں خدمات سر انجام دے گی

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں