شیخوپورہ: شہیدہونے والے اے ایس آئی محمد بوٹا کی نماز جنازہ اس کے آبائی گاو،ْں میں ادا

منگل 31 مارچ 2020 23:38

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) تھانہ شرقپور کے علاقہ میں شہیدہونے والے اے ایس آئی محمد بوٹا کی نماز جنازہ اس کے آبائی گاو،ْں میں ادا کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

جس میں آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کے علاوہ ضلع بھر کے تمام پولیس آفیسران و ملازمان نے شرکت کی اے ایس آئی محمد بوٹا نے گزشتہ رات اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران ڈاکوںکو گرفتار کر نے کے لیے تھانہ شرقپور کے علاقہ میں ریڈ کیا جہاں وہ ڈاکووں کی فائرنگ سے شہید ہوا ۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدآرپی اوشیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے شہید کی قبر پرپھولوں کی چادر چڑائی اور پولیس گارد کی طرف سے سلامی پیش کی گئی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ اے ایس آئی محمد بوٹا ایک محنتی پولیس آفسر تھا۔ مزید کہاکہ اے ایس آئی کو شہید کرنے والے ملزمان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں