شارٹ سرکٹ کے باعث کولڈ ڈرنک گودام میں کھڑے مزدے کو آگ لگ گئی

جمعرات 9 جولائی 2020 23:06

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) گرجا کالونی نزد عائشہ مل سٹاپ لاہور روڑ پر پیپسی کولڈ ڈرنک کے گودام میں کھڑے مزدے کو آگ لگ گئی، آگ الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی فائر فائٹنگ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا، آگ لگنے سے تقریبا'' 4 لاکھ مالیت کا نقصان ہوا جبکہ بروقت آگ پر قابو پا کر تقریبا'' 5 لاکھ مالیت کا سامان اور مکمل گاڑی کو جلنے سے محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں شامکے سٹاپ نزد بشیر سٹیل مل گوجرانوالہ روڑ پر پرانے ٹائروں سے لوڈ ٹرک میں آگ لگ گئی،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، آگ گاڑی کی وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ،ریسکیو 1122 مریدکے کی فائر فائٹنگ ٹیم 3 فائر وہیکل اور 1اسپیشل ریسکیو وہیکل کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں