ڈینگی مچھر اور لاروا کی تلفی کے لئے ضلع انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ

ہفتہ 19 ستمبر 2020 18:44

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) ڈینگی مچھر اور لاروا کی تلفی کے لئے ضلع انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ڈینگی ٹیمیں قبرستانوں ٹائر شاپس،جوہڑکا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کرکے رپورٹ پیش کریں اور عوام الناس کو آگاہی دیں تاکہ گھروں کی چھتوں پر کچرا اور دیگر سامان میں بارشی پانی کھڑا نہ ہو ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے ڈینگی کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او ڈاکٹر صدیق بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عادل شہزاد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف، ڈی او لوکل گورنمنٹ عارف طفیل، سی او کارپوریشن محمد منشائ ، ڈپٹی ڈی ایچ اوز، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے مختاراحمد و دیگر محکموں کے آفیسرز نے شرکت کی انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ ڈینگی کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ان کے بتائے ہوئے ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔انہوں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گھروں کی صفائی ستھرائی اور سرکاری دفاتر وں کا بھی ماحول صاف ستھرا رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں