نارنگ منڈی ‘ایل پی جی گیس کی ریفلنگ کے دوران سلنڈر دھماکہ ،تین افراد شدید زخمی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:53

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) نارنگ موڑ پر غیر قانونی ایل پی جی گیس کی ریفلنگ کے دوران خوفناک دھماکہ سے گردونواح کا علاقہ لرز اٹھا قریبی دکانوں کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تین افراد شدید زخمی جبکہ ادریس نامی ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جائی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج دوپہر ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں گیس کی ریفلنگ کے دوران اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس سے دور دور تک دھواں پھیل گیا دکان کی چھت بھی اڑ گئی آگ نے شدت اختیار کر لی اور قریبی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا واضح رہے کہ نارنگ منڈی میں پولیس کی سرپرستی میں طویل عرصہ سے ایل پی جی گیس کی غیر قانونی فروخت جاری ہے دکانداروں کے مطابق پولیس اہل کار ہم سے مفت گیس حاصل کرتے ہیں اور پولیس کے علم میں ہونے کے باوجود اس کے سد باب کیلئے آج تک کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ شہر میں درجنوں مقامات پر ایل پی جی کا غیر قانونی دھندہ جاری ہے گلی کوچوں اور بارونق مقامات پر گیس مالکان نے بڑے بڑے گوداموں میں ہیوی سلنڈر رکھے ہوئے ہیں جو کسی وقت خوفناک تباہی کا باعث بن سکتے ہیں ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں