yشیخوپورہ میں دو اوباش نوجوانوں کی نوجوان لڑکی کیساتھ زیادتی

اتوار 20 ستمبر 2020 19:11

‘شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) شیخوپورہ کے علاقے بھکھی میں دو اوباش نوجوان 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

متاثرہ لڑکی کے بھائی کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آرمیں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان عمیر اور مہران نے اس کی 14 سالہ بہن کو زبردستی ایک خالی حویلی میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے شور مچانے پر لوگ اکھٹے ہوئے تو ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے لڑکی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں ..

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں