پیر سید وارث شاہ کے 222واں سالانہ عرس کی تقریبات23,24اور 25ستمبر 2020کو جنڈیالہ شیر خان میں منعقد ہو نگی

پہلے روز قرآن خوانی، غسل اور مزار پر چادر پوشی کی جائے گی،ضلع شیخوپورہ کی ریونیو حدود میں مقامی چھٹی کا اعلان M سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونگے

پیر 21 ستمبر 2020 23:18

یخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) پنجابی زبان کے شیکسپئیر پیر سید وارث شاہ کے 222واں سالانہ عرس کی تقریبات23,24اور 25ستمبر 2020کو جنڈیالہ شیر خان میں منعقد ہو نگی۔ عرس کے پہلے روز 23ستمبر بروز بدھ صبح نو بجے قرآن خوانی، غسل اور مزار پر چادر پوشی کی جائے گی۔ شام رات نو بجے پنجابی مشاعرہ تحصیل کونسل ہال کمپنی باغ میں ہو گا۔

عرس کے دوسرے روز 24ستمبر بروز جمعرات ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے ضلع شیخوپورہ کی ریونیو حدود میں مقامی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

کل پاکستان مقابلہ ہیر خوانی رات نو بجے تحصیل کونسل ہال کمپنی باغ میں منعقد ہو گا۔ مہمان خصوصی ایم پی اے خان شیر اکبر خان ، ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد رضوان شریف ہوں گے۔

چیئرمین عرس مینجمنٹ کمیٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظہر اقبال، چیف آفیسر تحصیل کونسل شیخوپورہ ملک منشائ جاوید، سیکرٹری عرس وارث شاہ مینجمنٹ کمیٹی احسان المالک ہونگے۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ سید وارث شاہ کے سالانہ عرس پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں