شیخو پورہ:گاڑی درخت سے ٹکرا گئی،خاتون 2 بچوں سمیت جاں بحق

حادثے میں ڈرائیور اور 2 کمسن بچے زخمی ،ہسپتال منتقل ،حالت تشویشناک بد قسمت واقعہ موٹروے انٹر چینج کے قریب پیش آیا،حادثہ تیز رفتار اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا،پولیس

منگل 20 اکتوبر 2020 21:28

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) شیخوپورہ موٹروے انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خاتون اپنے دو بچیوں سمیت جاں بحق جبکہ 2 معصوم بچے اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ موٹروے انٹر چینج کے قریب کار نمبر 6142 ایل ای اے میں سوار فیملی چنیوٹ سے سیالکوٹ جاتے ہوئے فاروق آباد اور خانقاں ڈوگراں کے درمیان تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں حناء بی بی۔

کمسن رانی اور خاتون فاطمہ بی بی موقع پر جان بحق جبکہ کمسن حرم۔حسن اور ڈرائیور حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا ہے زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا ہے ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں