شیخوپورہ، 2نوجوانوں نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:38

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) گردونواح میں تلف واقعات میں 2نوجوانوں نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی تھانہ بھکھی کے علاقہ ٹبہ جیون پورہ کے رہائشی 28سالہ خضر حیات نے گھریلو ناچاقی کی بنائ پر زہریلی گولیا کھا کر خود کشی کر لی متوفی نوجوان کا اکثر گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر گزشتہ روز اس نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی خاتمہ کر لیا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثائ کے حوالے کر دی ہے،جبکہ تھانہ اے ڈوثیرن کے علاقہ محلہ رحمان پورہ میں 33سالہ محمد فاروق نے بھی گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی متوفی نشہ کا عادی بتایا گیا ہے اور اسی وجہ سے اس کی بیوی بھی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی اور وہ گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا گزشتہ روز اس نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثائ کے حوالے کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں