ایڈیشنل سیشن جج کا سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا دورہ

جیل کے خواتین وارڈ،نو عمر وارڈ،جیل ہسپتال سمیت حوالاتیوں و قیدیوں کی بیرکوں اور سزائے موت کے سیلز کا بھی معائنہ کیا گیا

ہفتہ نومبر 16:07

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) ایڈیشنل سیشن جج مسعود صادق نے سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا دورہ کیا جہاں سپرٹینڈنٹ جیل امتیاز احمد بھلی نے فاضل ججز صاحبان کو جیل کے خواتین وارڈ،نو عمر وارڈ،جیل ہسپتال سمیت حوالاتیوں و قیدیوں کی بیرکوں اور سزائے موت کے سیلز کا بھی معائنہ کیا گیا،جیل کچن،لنگر خانہ کا وزٹ بھی کیا، فاضل ججز نے ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں کرونا وائرس اور ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور معمولی مقدمات میں ملوث 6 ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر فوری رہائی کے احکامات جاری کئے جبکہ جیل میں دیگر انتظامات خاص کر صفائی ستھرائی اور قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کو بھی تسلی بخش قرار دیتے ہوئے جیل افسران اور عملہ کی کار کردگی کو بھی سراہا، فاضل ججز نے اسیران سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل دریافت کرکے فوری حل کی یقین دھانی کروائی۔

شیخوپورہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments