سلیکٹیڈوزیراعظم کی ریک لیس معاشی پالیسی نے پاکستان کی ترقی کی شرح منفی صفر کردی‘چوہدری برجیس طاہر

سلیکٹڈوزیر اعظم اندھیر ے میں ہیں‘ انکے مشیر انہیں غلط اطلاعات پہنچا رہے ہیں ،ممکن ہے وزیر اعظم کی معاشی حالت واقعی بہتر ہوگئی ہو مگر ملکی معیشت ڈوب گئی ہے

اتوار 22 نومبر 2020 12:30

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر ایم این اے نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کی معیشت تباہ کردی‘ سلیکٹیڈوزیراعظم کی ریک لیس معاشی پالیسی نے پاکستان کی ترقی کی شرح منفی صفر کردی ریک لیس قرضہ پالیسی سے قوم قرض کی تاریخی دلدل میں ڈوب گئی ریک لیس میڈیا پالیسی نے اظہاراِ رائے کا گلہ گھونٹ دیا ہیبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ سلیکٹڈوزیر اعظم اندھیر ے میں ہیں اور ان کے مشیر انہیں غلط اطلاعات پہنچا رہے ہیں ،ممکن ہے وزیر اعظم کی معاشی حالت واقعی بہتر ہوگئی ہو مگر ملکی معیشت ڈوب گئی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرنسی اس وقت بھوٹان ،افغانستان اور سری لنکا سے بھی نیچے چلی گئی ہے بنگلا دیش اور انڈیا ہم سے آگے نکل گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہماری شرح نمو تنزلی کا شکار اور ان کی مسلسل بڑھ رہی ہے ۔قرضے جی ڈی پی کی60 فیصد سے بڑھ 80 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔فی کس آمدنی میں کمی اورغربت، مہنگائی اوربے روز گاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

لاکھوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ملک پر قرضوں کا کوہ ہمالیہ لاد دیا گیاہے اور وزیر اعظم اب بھی قوم کو سبز باغ دکھا رہے ہیں۔برجیس طاہر نے کہا کہ ملک میں ترقیاتی کام رک چکے ہیں اور ترقی کا پہیہ الٹا چل رہا ہے ۔معیشت کی گاڑی ایک جگہ کھڑی قوم کا خون پسینہ چوس رہی ہے ۔ قیامت خیز اور کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔

عام آدمی کھانے کے ایک ایک لقمے کو ترس رہا ہے ،لوگوں کے کاروبار بند ہیں ،ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والے وزیر اعظم نے لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کردیا ہے ۔ہر طرف ایک بے یقینی اور بے چینی کی صورتحال ہے ۔مہنگائی نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے اور چھوٹے بڑے تاجرکاروبار ٹھپ ہونے سے چکرا گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں سلیکٹڈ حکومت کی طرف سے ملکی معیشت کو خطے کے ممالک میں سب سے اوپر قرار دینا عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔

سلیکٹڈ وزیر اعظم کے ارد گرد موجود مشیرانہیں سب اچھا ہے کی رپورٹ دے کر گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سلیکٹڈ وزیر اعظم کو چاہئے کہ ایسے مشیروں کی رپورٹوں پر کان دھرنے کی بجائے باہر نکلیں اور مہنگائی کے مارے عوام کی حالت دیکھیں ۔اب تو پی ٹی آئی کے اپنے ووٹر اور سپورٹر ز بھی حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں۔برجیس طاہر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف آوازآدمی کے دل کی آواز ہے ۔عوام حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور اسے مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں