شیخوپورہ: نارنگ منڈی میں بس اور وین میں تصادم، 12 افراد جاں بحق ، ، 15 زخمی

حادثے کے نتیجے میں بس اور وین کو آگ لگ گئی جس کے باعث جانی نقصان ہوا، ریسکیو

پیر نومبر 22:54

شیخو پورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) شیخوپورہ کے قریب نارنگ منڈی میں کالاخطائی روڈ پردربار کے قریب بس اور ٹویوٹا وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔نارنگ منڈی میں کالاخطائی روڈ پردربار کے قریب بس اور ٹویوٹا وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 15 کے قریب زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بس اور وین کو آگ لگ گئی جس کے باعث متعدد مسافر جھلس کر زخمی ہوئے جب کہ آگ لگنے کی وجہ سے بس اور وین دونوں جل کر خاکستر ہوگئے، آگ لگنے کی وجہ وین میں لگا گیس سلنڈر بتائی جارہی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخوپورہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران اور منتخب نمائندے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کی مانیٹرنگ کریں…

شیخوپورہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments