دنیابھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں 5دسمبر کو مٹی کا عالمی دن منایا جائے گا

جمعرات 3 دسمبر 2020 12:54

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) دنیابھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں 5دسمبر کو مٹی کا عالمی دن منایا جائے گا۔ یہ دن منانے کا مقصد لوگوں کی توجہ صحت مند زمین کی اہمیت کی جانب مبذول کرنا اور زمینی وسائل کو پائیدار طور طریقوں سے استعمال کرنے پر مرکوز کرنا ہے۔زمین اور زمینی وسائل کی اہمیت اور تحفظ کے لیے ایک دن مختص کرنے کی تجویز انٹرنیشنل یونین آف سوائل اسٹڈیزنے 2002ء میں دی تھی۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ کے بادشاہ کی سربراہی اور گلوبل سوائل پارٹنرشپ کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے مٹی کے عالمی دن کو زمین اور زمینی وسائل کی اہمیت اور تحفظ کا عالمی پلیٹ فارم تسلیم کیا ہے۔اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت نے جون 2013ء میں ایک کانفرنس میں مٹی کے عالمی دن کی توثیق کی اور اقوامِ متحدہ کے 68ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں اس دن کی منظوری کی درخواست دی۔ اس درخواست کے جواب میں، اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 5دسمبر 2014ء کو پہلی بار باقاعدہ طور پر مٹی کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں