شیخوپورہ زیادتی کیس ، ریپ میں ملوث تینوں ملزمان سگے بھائی نکلے

موٹروے پل کے قریب نئی نویلی دلہن کے ساتھ جنسی زیادتی کے تینوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان کے خلاف متعدد تھانوں میں 35 سے زائد مقدمات درج ہیں ، پولیس ذرائع

جمعہ 8 جنوری 2021 21:15

شیخوپورہ زیادتی کیس ، ریپ میں ملوث تینوں ملزمان سگے بھائی نکلے
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2021ء) صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں نئی نویلی دلہن سے زیادتی کیس میں ملوث تینوں ملزمان سگے بھائی نکلے۔ پولیس ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ نئی نویلی دلہن سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کے خلاف پنجاب کے متعدد تھانوں میں 35 سے زائد مقدمات درج ہیں جنہیں فیصل آباد کے نزدیک سمندری سے گرفتار کیا گیا ہے ، اس سے پہلے پولیس کی طرف سے شیخوپورہ زیادتی کیس میں تین سو سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔

یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں چند روز قبل نئی نویلی دلہن شادی کے اگلے روز ہی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی تھی ، شیخوپورہ میں رکشہ سوار فیملی کو اغوا کر کے اٹھارہ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ منظر عام پر آیا تھا جہاں شیخو پورہ میں سرگودھا روڈ پر فتح پور موٹر وے پل کے قریب رات گئے رکشہ سوار فیملی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا جس کے دوران ورثا نے 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ، شیخوپورہ پولیس کے ترجمان کے مطابق رکشے میں 5 مرد اور 2 خواتین سوار تھیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی ایک روز قبل شادی ہوئی تھی، لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر تین ملزمان نے زیادتی کی ،دلہن شادی کے ایک روز بعد ایلان والی گاں میں اپنے والدین کے گھر سے اپنی ساس اور تین رشتہ داروں کے ہمراہ رکشے پر واپس آ رہی تھی۔جب رکشہ موٹروے پر انڈر پاس سے گزرا تو ماسک پہنے تین افراد نے انہیں روکا اور رکشے میں سوار افراد سے موبائل فون اور زیورات چھیننے کے بعد دلہن کے ساتھ زیادتی کی۔

بعدازاں ملزمان نے خاتون کو موبائل واپس کر دیا جب کہ رقم اور زیورات لے کر فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ فاروق آباد صدر پولیس نے اس مقدمے میں چار ملزمان کو گرفتار بھی کیا ہے ،دوسری جانب ڈی ایچ کیو کے ڈاکٹر امان اللہ نے کہا کہ مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی مذکورہ لڑکی کا ڈی ایچ کیو اسپتال میں میڈیکل کیا گیا ، انہوں نے مزید بتایا کہ زیادتی کے کوئی آثار نظر نہیں آئے ، البتہ نمونے مزید تحقیق کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں