ضلع شیخوپورہ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020,2021کے تحت 76سکیموں کی منظوری

بدھ 20 جنوری 2021 16:06

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ضلع شیخوپورہ میں ڈپٹی کمشنرمحمد اصغر جوئیہ کی زیر نگرانی ضلع شیخوپورہ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020,2021کے تحت 76سکیموں کی منظوری دی گئی جن کی کل مالیت 296ملین روپے ہے اسکے علاوہ ضلع شیخوپورہ میں مختلف ترقیاتی پروگراموں کے تحت 515سکییمیں زیر تعمیر ہیں جن پر 100سے زائد سکیموں پرکام مکمل ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح محکمہ بلڈنگ ،ہائی وے ،پبلک ہیلتھ ،لوکل گورنمنٹ ،محکمہ روڑز،میونسپل سروس ،محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میںترقیاتی منصوبہ جات اور سکیموں کے ترقیاتی پروگرام بھرپور طریقے سے جاری ہیںترقیاتی پروگراموں میں مٹیریل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ ڈپٹی کمشنرمحمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ اس سال کے فنڈز 30جون 2021تک سو فیصدمکمل کر لئے جائیں گے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں