نارنگ منڈی‘پنکچر لگانے کی خاطر دونوں بھائیوں کے مابین جھگڑا ، بڑے بھائی قیصر ریاض نے چھوٹے کوقتل کردیا

جمعرات 21 جنوری 2021 23:22

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) نارنگ منڈی کے علاقہ مہتہ سوجا میں دن دہاڑے لوگوں کی موجودگی میں ایک سو روپے کا گاڑی کو پنکچر لگانے کی خاطر دونوں بھائیوں کے مابین جھگڑا بڑے بھائی قیصر ریاض نے 22سالہ چھوٹے حقیقی بھائی ناصر ریاض کو کو کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے موقع پر موت کے کھاٹ اتار دیا ایس ایچ او نے موقع پر پہنچ کر ملزم قیصر ریاض دکو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بجھوا دی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے دونوں بھائی کالاخطائی رو ڈ پر واقع مہتہ سوجا کی نئی مارکیٹ میں گاڑیوں کو پنکچر لگانے کا کام کرتے تھے آج وقوعہ کے روز ایک گاڑی پنکچر لگوانے کیلئے آئی تو دونوں بھائیوں میں جھگڑا طول پکڑ گیا دونوں بضد تھے کہ اس کا پنکچر میں لگائوں گا جس پر بڑا بھائی قیصر ریاض طیش میں آگیا اور دکان میں رکھی کلہاڑی اٹھائی اور چھوٹے بھائی ناصر ریاض پر وار کر کے ہلاک کر دیا افسوس ناک اور دل ہلا دینے والے واقعہ کے باعث گائوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورمقتول خون میںلت پت خاک و خون میں تڑپتا ہوا ہلاک ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں