لیگی رہنماء رانا تنویر حسین نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی

پیر 5 اپریل 2021 22:22

لیگی رہنماء رانا تنویر حسین نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ،ایم این اے رانا تنویر حسین نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی اور اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وباء کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے پچاس برس سے زائد عمر کے افراد کورونا ویکسی نیشن کیلئے خود کو لازمی رجسٹرڈ کروائیں اور ویکسین لگوانے سمیت کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد میں کوئی کوتاہی نہ برتیں، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس سے بچاو کیلئے ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کی دوری کو ہرگز نظر انداز نہ کریں تاکہ اپنی اور دوسروں کی صحت کا تحفظ ممکن بنانے میں کردار ادا کرسکیں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں