چوہدری افتخار احمد بٹر کی اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت (ق)لیگ میں شمولیت

منگل 13 اپریل 2021 16:35

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2021ء) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت او ر حلقہ پی پی 135کے امیدوار ایم پی اے چوہدری افتخار احمد بٹر نے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی جس سے حلقہ میں مسلم لیگ ن کو شدید جھٹکا لگا ہے چوہدری افتخار احمد بٹر نے لاہور مسلم لیگ ہائوس میں پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری و سینیٹر کامل علی آغا اور دیگر عہدیداران کی موجودگی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا انہوں نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بارہ سال تک نون لیگ کی خدمت کی اور سوائے منافقت کے کچھ حاصل نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ وہ حلقہ کی پسماندگی کو دور کرنے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے سیاست میں قدم رکھا ہے اور الحمداللہ مجھے حلقہ کے عوام کی پوری پذیرائی حاصل ہے انشاء اللہ کامیاب ہوکر حلقہ کے عوام کو محرومیوں سے نجات دلائوں گا اور جو کہہ رہا ہوں پورا کر کے دکھائونگا ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں