نارنگ منڈی،لاہور نارووال اور سیالکوٹ سیکشنوں پر چلنے والے مسافر ٹرینوں کے ساتھ کم بوگیاں لگانے پر شہریوں کا شدید احتجاج

منگل 20 اپریل 2021 23:51

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2021ء) لاہور نارووال اور سیالکوٹ سیکشنوں پر چلنے والے مسافر ٹرینوں کے ساتھ کم بوگیاں لگانے پر شہریوں کا شدید احتجاج انہوں نے کہا کہ کورونا کی وباء شدت اختیار کر چکی ہے اور ریلوے انتظامیہ نے تمام مسافر ٹرینوں کے ساتھ بوگیاں کم کر دی ہیں جس کے باعث لیٹرینوں اور چھتوں پر بھی تل دھرنے کو جگہ نہیں ملتی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بے پناہ رش کے باعث بری تعداد میں مسافر سفر سے محروم رہتے ہیں انہوں نے حکومت اور ریلوے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں