شیخوپورہ،منشیات فروش گروپوں میں فائرنگ، خاتون سمیت 2 ہلاک، تین زخمی

جمعرات 22 اپریل 2021 23:46

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) شیخوپورہ کے علاقے نظام پورہ میں دو منشیات فروش گروپوں کے درمیان مبینہ فائرنگ ہوئی ہے، جس میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک راہ گیر خاتون سمیت 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔فیکٹری ایریا پولیس نے دونوں لاشیں قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں