فیصل آباد: شیخوپورہ کے قریب اپنے 4 بچوں کو قتل کر کے نہر میں پھینکنے والے سنگدل باپ کے خلاف اس کی بیوی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج

باپ کی جانب سے قتل کرکے نہر میں پھینکے گئے 4 بچوں کی دن بھر تلاش جاری رہی

جمعرات 6 مئی 2021 21:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2021ء) شیخوپورہ کے قریب اپنے 4 بچوں کو قتل کر کے نہر میں پھینکنے والے سنگدل باپ کے خلاف اس کی بیوی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔باپ کی جانب سے قتل کرکے نہر میں پھینکے گئے 4 بچوں کی دن بھر تلاش جاری رہی، آن لا ئن کے مطابق ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے دن بھر بچوں کی لاشوں کی تلاش کے لیے سرتوڑ کوششیں جاری رکھیں مگر فی < الحال کوئی کامیابی نصیب نہ ہوئی، پولیس بھی دن بھر موقع پر موجود رہی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم محسن نے اپنی بیوی مصباح کے کردار کو واقعے کی وجہ قرار دیا ہے، آن لا ئن کے مطابق بیوی کے ناجائز مراسم کے باعث گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔آن لا ئن کے مطابق ملزم محسن نے گھریلو جھگڑے پر 23 اپریل کو ایک بیٹے اور تین بیٹیوں کو نہر میں پھینکا تھا، بچوں میں 7 سالہ ذوالقرنین، 4 سالہ حوریہ، 2 سالہ نمرہ اور ایک سالہ عروہ شامل ہیں۔بھکھی پولیس نے بچوں کی ماں مصباح کی درخواست پر ملزم محسن کے خلاف قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں