نارنگ منڈی پتنگیں تیار کرنے والوں کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ

پولیس سے گالی گلوچ اورللکارے مارتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 9 جون 2021 17:26

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) نارنگ منڈی کے محلہ مسلم پارک میںپتنگیں اور ڈوریں تیار کرنے والوں کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ مزاحمت کرنے پر الٹا پولیس سے گالی گلوچ اورللکارے مارتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور زدوکوب کرنے پر سولہ نامزد اور دس نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ مقامی پولیس نے خفیہ اطلاع کی روشنی میں چھاپہ مارا تو پولیس نے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں اپنے قبضہ میں کر لیں ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ملزمان نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا زبردستی پتنگیں چھین لیں اور زبردست ہنگامہ برپا کردیا اور للکارے مارتے ہوئے پولیس پر تشدد کرتے رہے ہنگامہ کئی گھنٹے تک جاری رہا جس کے باعث پولیس کی بھاری نفری طلب کرنا پڑی جس نے حالات کو کنٹرول کیا ۔ ملزمان کا کہنا ہے کہ پولیس زبردستی اندر گھس آئی مشتعل ملزمان نے صحافتی فرائص ادا کرنے والے بعض صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ان کے کارڈ پھاڑ دئیے اور کیمرے چھین لئے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں