نارنگ منڈی ‘نہر میں سینکڑوں فٹ شگاف پڑ گیا

بدھ 9 جون 2021 17:26

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) نارنگ منڈی کے علاقہ مہتہ سوجا کے قر یب اونچہ پنڈ نہر میں سینکڑوں فٹ شگاف پڑ گیا جس سے حد نگاہ تک کئی کئی فٹ پانی جمع ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ رات کی تاریکی میں پر اسرار طور پر شگاف پڑنے سے سبزی و دیگر اجناس کی فصلوں کو نقصان پہنچا دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ محکمہ انہار کے ذمہ داران کی ملی بھگت سے جان بوجھ کر کسی نے شگاف کیا ہے اب شگاف تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے جس سے آبادیوں کو بھی خطرہ ہے تاہم محکمہ انہار کو اطلاع ہونے کے باوجود تاحال کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں