فاروق آباد روڈ پرکار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں میاں بیوی جاںبحق

بدھ 8 ستمبر 2021 00:17

صفدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2021ء) شیخوپورہ فاروق آباد روڈ پر ماچھیکے کے قریب کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، موٹر سائیکل سوار میاں بیوی پیچھے سے آنے والے آئل ٹینکر تلے آ کر کچلے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار 52 سالہ قدیر اور اسکی 50 سالہ بیوی طیبہ اپنے گاں چادر چک مریم آباد سے لاہور جا رہے تھے کہ ماچھیکے کیمقام پر سامنے سے آنے والی کار نے انھیں ٹکر مار دی جس سے وہ سڑک پر آن گرے اور اسی اثنا میں پیچھے سے آنے والے آئل ٹینکر نے انھیں کچل ڈالا۔جس سے دونوں موقع پہ ہی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے جاں بحق میاں بیوی کی نعشوں کو تحویل میں لیکر پولیس کے حوالے کر دیا۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں