کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں (ن)لیگ کی کامیابی قیادت سے عوام کی والہانہ محبت کااعتماد کا ہے،رانا تنویر حسین

پنجاب کے عوام نے حکومتی جماعت کو آئینہ دکھا یا ہے، عوام کا اعتماد حاصل ہونے کے دعوے کرنیوالے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج سے سبق سیکھیں، چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی

پیر 13 ستمبر 2021 17:24

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں (ن)لیگ کی کامیابی پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف اور صدر میاں محمد شہباز شریف سے عوام کی والہانہ محبت اور لیگی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے، پنجاب کے عوام نے حکومتی جماعت کو آئینہ دکھا یا ہے، عوام کا اعتماد حاصل ہونے کے دعوے کرنے والے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج سے سبق سیکھیں، عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے ایک بار پھر نواز لیگ کو تاریخی کامیابی دلائی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر نائب صدر پی پی 137و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر کے ڈیرہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ارکان اسمبلی پیر سید اشرف رسول،میاں عبدالرؤف، میڈیا کو آرڈینیٹر ندیم گورایہ، صدر پی پی 138چوہدری محمود اختر گورایہ، حافظ عبدالرزاق، عامر طارق ڈوگر، ذیشان شوکت ڈوگر،جنرل سیکرٹری پی پی 138چوہدری شہباز اصغر، ملک نوید بگا ڈوگر، ملک نوید چوہان اور صدر سوشل میڈیا پی پی 138رانا عبدالقادر و دیگر موجود تھے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں جیت کی خوشی میں کارکنان میں مٹھائی تقسیم کی گئی جبکہ رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈکے انتخابات میں جیتنے والے امیدواروں، سوشل میڈیا مسلم لیگ (ن)، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو مبارکباد دیتا ہوں اور عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں حکومتی منفی ہتھکنڈوں کے باوجود نواز لیگ کی قیادت کی کال پر لبیک کہا اور لیگی امیدواروں کو شاندار تاریخی فتح سے ہمکنا ر کیا، ہم عوام کے اعتماد پر ہمیشہ کی طرح پورا اتریں گے اور کنٹونمنٹ بورڈ کے ووٹرز کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کے حقوق کی آواز بلند کرنا ہماری ذمہ داری جسے کسی صورت پس پشت نہیں ڈالا جائے گا،کامیاب ہونیوالے نواز لیگ کے امیدوار پوری محنت، منصوبہ بندی اور جذبے سے عوام کی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے، انہوں نے کہا کہ اب عوام الیکشن 2023 کی تیاری کریں آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،ترقی کا سفر جہاں چھوڑا تھا وہیں سے دوبارہ آغاز کیا جائے گا اور موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور عوام دشمن اقدامات کا خاتمہ کرکے ترقی و خوشحالی کا دور واپس لایا جائے گا۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں