شیخوپورہ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں 04منشیات فروش سمیت07افراد گرفتار،منشیات برآمد

بدھ 15 ستمبر 2021 18:00

شیخوپورہ۔15ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2021ء) :ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں امن و ایمان کی فضاء کو براقرار رکھنے کے لیے شیخو پورہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں 04منشیات فروش سمیت07افراد گرفتارمنشیات، برآمدمقدمات درج۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی خصوصی ہداہت پر شیخوپورہ پولیس نے گزشتہ روز میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہو ئے۔

04منشیات فروش  امانت، عثمان علی،شاہد، فضل؎ امین اوربر ق سمیت 07افراد کو گرفتار کرلیا۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے3250گرام چرس اور30لیٹر شراب برآمد ہوئی اس کے علاوہ03افراد کو  ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے02عدد پسٹل 30بور،01عدر کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئیں ۔شیخوپورہ  پولیس نے تمام گرفتارشدہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں