ْملک کا ایک ایک پیسہ قوم کی مقدس امانت ہے جس میں حکمران خیانت کررہے ہیں، رانا تنویر حسین

نااہلوں کی غیر موثر پالیسیاں وسائل اور کا ضیاع ثابت ہوئی ہیں، تین سالوں میں ملک تین دھائیاں پیچھے چلا گیا حکمران ملک کو پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کے در پے ہیں،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 21:49

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ ملک کا ایک ایک پیسہ قوم کی مقدس امانت ہوتی ہے جس میں حکمران خیانت کررہے ہیں، نااہلوں کی غیر موثر پالیسیاں وسائل اور کا ضیاع ثابت ہوئی ہیں، تین سالوں میں ملک تین دھائیاں پیچھے چلا گیا حکمران ملک کو پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کے در پہ ہیں، نواز لیگ بطور اپوزیشن قوم کی رہنمائی کررہی ہے، بجلی، گیس و پٹرولیم کی مصنوعات میں مسلسل اضافہ غریب عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے، آٹا نایاب اور قوم کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے، تبدیلی سرکار کی پالیسیاں غریبوں کا خاتمہ اور امیروں کو نوازرہی ہے، حکمرانوں نے اپنی اے ٹی ایمز کو مضبوط کیااور غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی، عمران خان نے ارد گرد مافیاز جمع کررکھے ہیں، غریبوں کیلئے احساس پروگرام کے نام پر ریلیف کی بات کرنے والی موجودہ حکومت کو قوم کاکو ئی احساس نہیں یہ عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، محنت کش طبقہ جس مشکل حالات سے گذر رہا ہے وہ کسی سے مخفی نہیں یہ ملکی تاریخ کی واحد حکومت ہے جو اپنی نااہلی کو بھی کارکردگی بتا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر کے ڈیرہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل انجینئر احمد عتیق انور، میڈیا کوآرڈینیٹر ندیم گورایہ، یو سی چیئرمین ملک نوید چوہان، ملک ظہیر احمد، صدر پی پی 138محمود اختر گورایہ، لیگی رہنما ملک نوید بگا ڈوگر، حافظ عبدالرزاق، ذیشان شوکت ڈوگر، صدر سوشل میڈیا سیل پی پی 138رانا عبدالقادر و دیگر موجود تھے، رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ پی ڈی ایم کا آج فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ حکمرانوں کی نیندیں حرام کردے گا،قوم کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، نواز لیگ مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج اور اسمبلیوں کے اندر اور باہر ہوشرباء مہنگائی کے خلاف آواز اٹھائے گی غریب عوام کو کبھی تنہا چھوڑا نہ موجودہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی بھینٹ چڑھنے دیں گے، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے یہ راہ فرار کی تلاش میں ہیں حکومت کی پالیسی غریبوں کا خاتمہ اور امیروں کی تجوریا ں بھرنا ہے، غریب عوام کا چولہا ٹھنڈا ہوچکا ہے جو حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ قابل قبول نہیں،حکمرانوں کو اپنی شہہ خرچیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے نہیں دیں گے کفایت شعاری کی بات کرنے والوں نے تین سالوں میں قومی دولت فضول خرچیوں اور اپنی نااہلی کی نذر کی ان کی کوئی پالیسی عوام دوست ثابت نہیں ہوئی، ڈویلپمنٹ کے منصوبوں میں ریکارڈ کرپشن کی گئی یہ اقتدار میں آکر ملک چلانا سیکھ رہے ہیں اس سے بڑی بدقسمتی اور کوئی نہیں ہوسکتی، ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ حکومت نے تین سال میں جوکار گزاریاں کیں انہیں آئینی و قانونی تحفظ دینا چاہتی ہے نیب آرڈیننس کے ذریعے خود این آراو دینا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ان کا احتساب ضرورہوگا ہم قوم کی پائی پائی کے محافظ ہیں ہم نے ملک و قوم کو ترقی دی کسی کو پاکستان کو برباد اور قوم کو بدحال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں