شیخوپورہ ، آرٹ کونسل کے زیر اہتمام تحصیل کونسل ہال شیخوپورہ میں محفل سماع کا انعقاد

پیر 18 اکتوبر 2021 20:12

شیخوپورہ ۔18اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) :۔ عشرہ رحمت العالمین کے سلسلہ میں شیخوپورہ آرٹ کونسل کے زیر اہتمام تحصیل کونسل ہال شیخوپورہ میں محفل سماع کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر احسان الحق ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر میاں نذیر احمد ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرفیصل جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ آرٹس کونسل محمد یوسف ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخوپورہ آرٹس کونسل عمران رضا، پی آر او ڈپٹی کمشنر لاہور عمران مقبول ، سی ای او تحصیل کونسل ملک محمد منشاء سمیت تمام مکاتیب فکر کے نمائندہ علماء کرام و مشائخ ، نامور نعت خواں حضرات اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے محفل سماع میں شریک تھے۔

پاکستان کے نامور قوال فریاد علی خان نے صوفیانہ کلام اور قوالیوں کے ذریعہ محفل میں رنگ ونور کی بارش کر دی۔

(جاری ہے)

معروف قوال فریاد علی خان نے اپنے مخصوص انداز میں آقائے دو جہاں سرور کائنات کی عقیدت میں اپنا کلام پیش کیا اور حاضرین محفل سے بھر پور داد لی۔ محفل کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر احسان الحق نے حاضرین محفل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں عشرہ شان رحمت العالمین سرکاری سطح پر منانا حکومت کا احسن اقدام ہے۔ محفل کے آخر میں ملکی سلامت اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں