شیخوپورہ، خسرہ اور روبیلا جیسے موذی امراض کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ

پیر 18 اکتوبر 2021 20:13

شیخوپورہ-۔18اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) :ملک بھر کی طرح ضلع شیخوپورہ میں خسرہ اور روبیلا جیسے موذی امراض کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جو ملک بھر میں 15 تا 27 نومبر تک جاری رہے گی ۔جس میں 9 ماہ تا 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی انجکشن اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ  کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

اس سلسلہ میں بھرپور عوامی رابطہ مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے ڈاکٹر آصف ڈی ایچ او نے بتایا  کہ ضلع بھر کی 112یونین کونسلز میں 253 فرسٹ لیول سپروائزز، 934 آؤٹ ریچ ٹیمیں، 139 فکس مراکز، 25 ضلعی سپروائزز مل کر 1473512 بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی انجکشن لگائے جائیں گے۔ مہم کے سپروائرز کی ٹریننگ مکمل ہو گئی ہے  اور مددگار سٹاف کی تربیت اگلے ہفتے شروع ہو جائے گئی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں یونیسف کے ڈسٹرکٹ اوور سائٹ کنسلٹنٹ سرفراز حسین قادری کا کہنا تھا کہ عوامی آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایک بھرپور میڈیا سٹریٹجی بنائی گئی ہے ۔ جس میں تمام مکتبہ فکر کے نمائندوں اور گورنمنٹ کے اداروں کی شرکت کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ  یونین کونسل کی سطح پر مذہبی اور سماجی شخصیات کی موجودگی میں میٹنگز جاری ہیں اس مہم کو کامیاب کرنے کیلئے میڈیا کا کردار بہت اہم ہے تاکہ عوام تک بروقت اور درست پیغام پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں