نارنگ منڈی ‘سوتیلے باپ نے چھ سالہ بچی کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا

ہفتہ 13 نومبر 2021 22:27

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2021ء) نارنگ منڈی کے علاقہ میں سوتیلے باپ نے چھ سالہ بچی کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ نارنگ منڈی کے علاقہ کالا خطائی روڈ پر نیو جنڈیالہ کلساں میں چھ سالہ بچی آرزو کو اسکے سوتیلے باپ نے اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا اور نعش سیمنٹ کے خالی بیگ میں ڈال کر گائوں کی مسجد کے صحن میں چھپا دی ،چھ روز بعد نمازیوں نے بد بو آنے پرنعش دیکھ کر شور مچایا تو بد قسمت ممتا بھی دیکھنے آگئی اور اپنی آرزو کی نعش دیکھ کر غش کھا کر گر گئی ۔

نارنگ منڈی پولیس نے بچی کی والدہ راشدہ بی بی کی درخواست پر مقتولہ کے سوتیلے باپ بلال ولد ارشاد سمیت چار نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔ڈی پی او شیخوپورہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں