شیخوپورہ کا 2ارب8لاکھ روپے حجم کا مالی سال کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا

جمعرات 25 نومبر 2021 18:43

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) ضلع کونسل شیخوپورہ کا 2ارب8لاکھ روپے مالی حجم کا بجٹ سال 2021-22ہاؤس نے متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

بجٹ میں ضلع بھر کی تعمیر و ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ کی مد میں1 ارب21کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے جبکہ76کروڑ روپے 39 لاکھ روپے نان ڈویلپمنٹ(متفرق اخراجات) کیلئے مختص کئے گئے ہیں ہر یونین کونسل میں مساوی 50لاکھ روپے کا فنڈ ڈویلپمنٹ کیلئے منظور کیا گیا ہے، یہ بجٹ چیئرمین ضلع کونسل انجینئر رانا احمد عتیق انور نے پیش کیا اور بجٹ اجلاس کی صدارت ضلعی وائس چیئرمین حاجی اکرام سعید بھٹی نے کی ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں