ی* موٹروے پولیس کے پچیسویں یومِ تاسیس کو پرٴْوقار طریقے سے منانے کے لیے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں خصوصی انتظامات، یادگار شہداء پر سلامی، بہترین کارکردگی اچیومنٹ ایوارڈ اور روڈ سیفٹی آگہائی سیمینار انعقاد

جمعہ 26 نومبر 2021 18:10

2شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹرویز پولیس انعام غنی کی ہدایت پر کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کی زیرِ نگرانی موٹروے پولیس کے پچیسویں یومِ تاسیس کو پرٴْوقار طریقے سے منانے کے لیے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں خصوصی انتظامات کئے گئے۔ دن کا آغاز تلاوت قرآن مجید، دعا ئ سے کیا گیا یادگار شہداء پر سلامی، بہترین کارکردگی اچیومنٹ ایوارڈ اور روڈ سیفٹی آگہائی سیمینار انعقاد کیا گیا۔

کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم، نامور صحافی، تجزیہ نگار اور موٹیویشنل سپیکر منصور احمد قاضی، ڈپٹی کمانڈنٹ تیمور خان، سی پی او ٹریننگ نسیم شاہ سمیت موٹروے پولیس کے زیر تربیت افسران نے پروگرام شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26نومبر 1997 میں آج کے روز موٹروے پولیس نے پاکستان کی سب سے پہلی موٹروے ایم ٹو (لاہور تا اسلام آباد) پر اپنے فرائض منصبی کا آغاز کیاتھا۔

آج کادن موٹروے پولیس افسران کے لئے تجدید عہد کا دن ہے۔یہ وہ دن ہے جب آج سے چوبیس سال پہلے موٹروے پولیس افسرا ن نے ایمانداری، عوامی مدد اور خوش اخلاقی کے زریں اصولوں پر کاربند رہنے کا عہد لے کر مٴْلکی شاہرات پر ایک نئے پولیسنگ کلچر کو متعارف کروایپاکستان بلکہ پوری دٴْنیا میں نیک نام کمایا۔ ڈی آئی جی محبوب اسلم نے افسران کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مقام حاصل کرنا اٴْتنا مشکل نہی ہوتا جتنا اٴْس کو قائم رکھنا ہوتا ہے۔

اس لئے آج کے دن سب افسران عہد کریں کہ وہ مو ٹروے پولیس کی بٴْنیادی اقدار کا دامن کبھی نہی چھوڑیں گے اور مٴْلکی شاہرات پر عوامی خدمت اور قانون کی بالا دستی کے زریعے اس محکمہ کا نام مزید روشن کریں گے۔نامور صحافی، تجزیہ نگار اور موٹیویشنل سپیکر منصور اعظم قاضی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں موٹروے پولیس افسران کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت کم مدت میں اپنالوہا منوایا ہے اور میں امید کرتا ہوں آنے والوں دنوں میں یہ ادارہ مزید ترقی کرے گا۔

موٹروے پولیس کے یومِ تاسیس کی تقریبات کا آغاز موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں قرآن خوانی سے کیاگیا۔ موٹروے پولیس کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور اٴْن کے درجات کی بٴْلندی کے لئے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے گئے اور خصوصی دٴْعا کی گئی۔ کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے موٹروے پولیس افسران کے ہمراہ یومِ تاسیس کا اسپیشل کیک کاٹا۔ بہترین کارکردگی کے حامل موٹروے پولیس افسران میں اچیومنٹ ایوارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر تمام موٹروے پولیس افسران نے اس عہد کی تجدید کی کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں اپنے پیارے ملک کی ترقی اور اس محکمے کی سربلندی کے لیے صرف کر دیں گے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں