فیصل آبا:شیخوپورہ روڈ پر واقع شیری والا کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکرلگنے سے ادھیڑ عمر میاں بیوی جاںبحق

حادثہ کامرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ‘ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں

منگل 30 نومبر 2021 21:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) شیخوپورہ روڈ پر واقع شیری والا کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکرلگنے سے ادھیڑ عمر میاں بیوی جاںبحق ‘ حادثہ کامرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ‘ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں ‘ بتایا جاتا ہے کہ ننکانہ کے رہائشی 65سالہ علی اکبراپنی 60سالہ اہلیہ صغریٰ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر عزیزوں کولینے کے بعد واپس جارہے تھے کہ جب وہ شیخوپورہ روڈ شہر میں شیری والا اٹک پٹرولیم کے قریب پہنچے تو عقب سے آنیوالے تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122ٹیم نے موقع پر پہنچ کرزخمی میاں بیوی کوتشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گئے ‘ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردیں ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں